مختلف واقعات و حادثات میں 6؍افراد ہلاک،12؍زخمی

June 29, 2017

حب(نامہ نگار) ضلع لسبیلہ میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے موقع پر رونما ہونے والے مختلف واقعات وحادثات میں 6افراد ہلاک جبکہ 12سے زائد زخمی ہوئے۔ عیدا لفطر کی چھٹیوں اور گرمی کی بے پناہ شدت نے کراچی کی عوام کا رخ بلوچستان کے ساحلی علاقوں گڈانی ،ساکران،ڈام اور کنڈ ملیر جیسے پکنک پوائنٹس کی طرف کردیاجس کے باعث گڈانی پکنک پوائنٹ،شاہ نورانی اور کنڈ ملیر کے ساحلوں پر بے پناہ رش دیکھنے میں آیا ،اس موقع پر ضلع لسبیلہ میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے موقع پر رونما ہونے والے مختلف واقعات وحادثات میں ویراب کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص ہلاک او ر ایک زخمی ہوگیا۔مکران کوسٹل ہائی وئے پر لیاری کے قریب ٹوڈی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیاجبکہ تیسرا حادثہ نورانی کراس کے قریب بس اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہو اجس میں ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔لسبیلہ کے ساحل کنڈ ملیر کے سمندر میں کراچی سے پکنک منانے کیلئے آنے والا نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔