دہشتگردی سازش کے تحت کی جارہی ہے،علامہ گورمانی

June 29, 2017

کراچی (پ ر)سنی علماء کونسل پاکستان کے صدر علامہ اشرف گورمانی نے گلستان جوہر میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار،کوئٹہ،بہاولپور اور کراچی کے المناک سانحات میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کی جائے ، ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مٹھی بھر دہشت گرد ملک کا امن و امان خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں پاک فوج اور پاکستانی عوام ملکر ان کا جڑ سے صفایا کر دیں گے۔