ملنگا پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد

June 29, 2017

کولمبو ( جنگ نیوز ) کرکٹ سری لنکا نے فاسٹ بولر لستھ ملنگا کو ملکی وزیر کھیل کا بندر سے موازنہ کرنے پر ون ڈے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ انہیں ایک سال کی معطل پابندی کی سزا بھی دی گئی ہے۔ ملنگا جمعے سے زمبابوے کے خلاف شروع ہونے والی سیریز کیلیے دستیاب ہوں گے البتہ ان کے فٹنس ثابت کرنے کی سخت ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ملنگا نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت میڈیا سے بات کی تھی۔ دریں اثنا سری لنکن بورڈ نے فیلڈنگ کوچ نک پوتھاس کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔