مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی قانون کی جزوی طور پربحالی

June 30, 2017

چھ مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخل ہونے پر پابندی اور امریکی ویزے کی نئی شرائط جمعرات سے نافذالعمل ہورہی ہیں۔

امریکی سپریم کورٹ نے چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے قانون کی جزوی طور پربحالی کردی تھی،جمعرات سے نافذ العمل ہونےو الی ان شرائط کے تحت ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں اور تمام پناہ گزینوں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ امریکا میں قریبی عزیزوں کےقیام ،اورکاروباری روابط کو ثابت کریں۔

تاہم پہلے سے امریکی ویزا رکھنے والے ان شرائط سے متاثر نہیں ہوں گے،امریکی محکمۂ خارجہ نے اس سلسلے میں متعلقہ سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔عدالت اکتوبر میں اس پالیسی کے جار ی رہنے یا نہ رہنے سےمتعلق دوبارہ جائزہ لےگی۔