محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ ہیک،بعدازاںبحال

June 30, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں جاری مون سون بارشوںسے جہاں ہرطرف جل تھل ہوگیا وہیں محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی ہے، اس طرح کے حالات میں اکثر ہیکرز سرگرم ہو جاتے ہیں تاہم بعدازاں ویب سائٹ کو بحال کردیا گیا ہے۔