سرگودھا: جعلی شراب کی فیکٹری سیل، 2 ملزمان گرفتار

June 30, 2017

سرگودھا میں پولیس نے جعلی شراب کی فیکٹری سیل کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 5ہز ا ر سے زائد شراب کی تیا ر شدہ بوتلیں برآمد کرلیں۔

اربن ایریا پولیس نے محمدی کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مار کر جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف رہائشی علاقوں میں مکان کرایہ پر لے کر شراب تیار کرنے کا دھندہ کرتے تھے۔

پولیس نے شراب قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔