ہر جگہ کی سیکورٹی ہمارے لیے اہمیت رکھتی ہے، آصف غفور

June 30, 2017

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے عوام برابر ہیں اور ہرجگہ کی سیکورٹی ہمارے لیے برابر اہمیت رکھتی ہے۔

پارا چنار میں میڈیا سے گفتگو کی کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاراچنار کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ پرکام شروع کردیا گیا ہے اور شہر کو محفوظ بنانے کے لیے پاک فوج کے دستے یہاں پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج افغان سرحد سمیت ملک بھر میں قیام امن کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی فرقے سے بالاتر صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں۔

آصف غفور نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کیلئے مل کرکوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل وہ آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمراہ پارہ چنار پہنچے جہاں وہ قبائلی عمائدین اور دھماکوں کے خلاف دھرنا دینے والوں سے ملاقات بھی کریں گے۔