شامی صدر بشار الاسد کی تصویر والا دو ہزار کا نوٹ جاری

July 03, 2017

شام میں صدر بشار الاسد کی تصویر والا دو ہزار کا نوٹ جاری کر دیا گیا، شامی دو ہزار پاؤنڈ کی قدر چار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

شام کے مرکزی بینک کے گورنر کے مطابق شامی صدر کی تصویر والے نوٹ ایک سال قبل چھاپے گئے تھے لیکن حالات کی خرابی کے باعث انہیں روک دیا گیا تھا۔

شامی صدرکی تصویر دو ہزار شامی پاؤنڈ کے نوٹ پر لگائی گئی ہے، شام کے سابق صدر حافظ الاسد کی تصویر بھی شامی کرنسی کے سکوں اور نوٹوں پرموجود ہے۔