جیو ٹی وی کا نیا سیریل ”یارِ بے وفا“ آج سے نشر ہوگا

July 06, 2017

نئی سہ ماہی میں ”جیو ٹی وی“ اپنے ناظرین کیلئے نئے اور منفرد موضوعات سے سجے ڈرامے لیکر آیا ہے۔ سبق آموز اور دِل چھو لینے والی کہانیوں میں سے ایک اور نئی سیریل ”یارِ بے وفا“ ہر جمعرات کی شب8 بجے نشر کی جائے گی۔

ہرانسان اپنی خواہشات کو پورا کرنا چاہتا ہے، زندگی میں بہتری اور سکون اختیار کرنے کیلئے بعض اوقات اِن خواہشات کی تکمیل کیلئے یہ اِنسان بہت سے لوگوں کو روندتے ہوئے کسی بھی حد تک پہنچنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ بہت سی خواہشیں بنی آدم کو مجبور بھی کردیتی ہیں۔

”جیو ٹی وی“ سے شروع ہونے والی نئی سیریل ”یارِ بے وفا“ میں اِسی موضوع کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

’خدا اور محبت ‘اور’ محبت تم سے نفرت ہے‘ کی شاندار کامیابی کے بعد عمران عباس ایک اور ڈرامے میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ناظرین اس کہانی میں دیکھیں گے کہ جب ایک شخص ترقی کی منازل طے کرنا چاہتا ہے تو لوگ کس طرح اس کے خلاف ہوجاتے ہیں، اُس کی ترقی کو برداشت نہیں کرتے ۔

اس ڈرامے میں کچھ لوگوں کے ایسے مناظر بھی دکھائے جائیں گے جو ترقی کرنے کے ساتھ اپنے خونی رشتوں کو بھی بھول جاتے ہیں۔

یہ سیریل ایسے خاندانوں کا بھی احاطہ کرے گی جس میں پیسہ آنے کے بعد اپنوں کو یکسر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

دیکھنا ہوگا یہ نئی کہانی لوگوں میں دوسروں کیلئے احساس کا جذبہ اُجاگر کرے گی یا نہیں؟

”یارِ بے وفا“ کے ہدایت کار ذیشان احمد ہیں۔ یہ کہانی محسن علی نے انتہائی خوبصورتی سے تحریر کی ہے۔

ڈرامے کے کرداروں میںعمران عباس، سلیم معراج، سعد فریدی، محبوب سلطان، فرح زیبا، فیصل بالی، اختیار خان، فلک شہزاد، اریج فاطمہ، ثمینہ احمد، طاہر جتوئی، حنیف بچن، سروج آفاق، شرجیل خان، فدا ڈار ، عالیان واثق، سارہ خان، رائے خان، برجیس فاروقی، منزہ موتی والا، سید ساجد علی، ڈاکٹر کاشف ملک اور باواجی شامل ہیں۔