اسپین کی موگوروزا پہلی بارومبلڈن فاتح بن گئی

July 15, 2017

ٹینس کی دُنیا کے سب سے معتبر ٹورنامنٹ ومبلڈن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اسپین کی موگوروزا کے نام رہا، فائنل میں انہوں نے اسٹار کھلاڑی امریکا کی وینس ولیمز کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری ومبلڈن کا ویمنز سنگلز کا فائنل تجربہ کار امریکا کی وینس ولیمز اور اسپینش کھلاڑی گیبرئین موگوروزا کے درمیان تھا۔

پہلے سیٹ میں حریف کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا جم کر مقابلہ کیا،لیکن یہ سیٹ 7۔5 کے اسکور سے موگوروزا کے نام رہا۔

دوسرے سیٹ میں مقابلہ قطعی یکطرفہ ہوگیا، جس میں موگوروزا نے اسٹار کھلاڑی کو ایک گیم بھی نہیں جیتنے دیا،اسپینش کھلاڑی نے یہ سیٹ 6۔0 سے جیت کر پہلی بار ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ومبلڈن مینز سنگلز کا فائنل اتوار(کل)16جولائی کوسوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور کروشیا کےمیرین کے درمیان کھیلا جائےگا۔