شہدادپور اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش

July 17, 2017

شہدادپور(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ مو سلادھار بارش ہوئی۔ جسکا سلسلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکیں اور گلیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئں اور مختلف مقامات پر گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔