امریکا میں دفاعی اور جارحانہ سائبر فورس کمانڈ کی تشکیل نو کا منصوبہ

July 17, 2017

واشنگٹن (جنگ نیوز) ٹرمپ انتظامیہ دفاعی اور جارحانہ مقاصد کے لیے فوج کی سائبر کمانڈ کی تشکیل نو کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ فورس داعش جیسے شدت پسند گروہوں کے ساتھ ساتھ امریکا کے دشمنوں کے خلاف سائبر حملے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔

اس منصوبے کے مطابق اس فورس کو امریکی کی قومی سلامتی ایجنسی این ایس اے سے الگ کر کے ایک علیحدہ شکل میں سامنے لایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جب کہ منصوبے کا حتمی اعلان اگلے چند ہفتے میں کر دیا جائے گا۔