امام جامع مسجد دہلی کے نواز شریف کو خط پر بی جے پی ناراض

July 17, 2017

بھارتی دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد کے امام کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نواز شریف کو خط بھیجنا بھارتی قوم پرستوں سے برداشت نہ ہوا۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ شاہی امام کو اس معاملے پر بولنے کا کوئی اختیار نہیں۔

بی جے پی نے اپنے بیان میں شاہی امام سید احمد بخاری کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان کا معاملہ ہے۔

بی جے پی نے مزید کہا ہے کہ کسی مخصوص کمیونٹی کے فرد کو ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ اپنے ملک کی حکومت کو نظر انداز کر کے دوسرے ملک کی حکومت کو خط لکھے۔

شاہی امام نے مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا جس کی شاہی مسجد فتح پوری کے امام مکرم احمد نے بھی حمایت کی تھی۔