پارلیمنٹ کا کام سپریم کورٹ کررہی ہے، چوہدری شجاعت

July 17, 2017

چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو کام پارلیمنٹ کو کرنا چاہیےتھا وہ سپریم کورٹ کررہی ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی و بقا کے لیے کام کرنے والے کو ہم اپنےساتھ ملائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاناما کیس تک محدود نہیں رہے گا، عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قابل قبول ہوگا۔