عدالت فیصلہ الزامات نہیں، شواہد پر دے گی، عابد شیر

July 17, 2017

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ الزامات پر نہیں، شواہد پر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت اور ججوں پر اعتماد ہے۔

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔پکوڑے بیچنے والے کاغذات آج پھر سپریم کورٹ میں آئے ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ہماری قیادت بالکل بے قصور ہے، نواز شریف کا پاناما اسکینڈل میں نام شامل نہیں۔ سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے۔

پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس جیسا چپڑاسی ن لیگ میں نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایسا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔