انڈونیشیا ، ’چوری برائے تاوان‘ کے ماہر بندر

July 17, 2017

انڈونیشیا کے بندر اتنے چالاک ہیں کہ وہ ناصرف سیاحوں کی قیمتی اشیا چرالیتے ہیں بلکہ جب تک انہیںکھانے پینے کی چیزیں’تاوان ‘ میںنہ دی جائیں وہ قیمتی اشیاء واپس نہیںکرتے۔

انڈونیشیا کے شہر بالی کے ایک مندر پر آنے والے سیاح ان بندروں سے بہت نالاں ہیں ۔ یہ بندر لوٹ مار کے ماہرہوچکے ہیں۔

ٰزیرنظر رپورٹ سے منسلک ویڈیو میںبھی ’چوری برائے تاوان‘ کےایک دلچسپ واقعے کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔

بندر بہت مہارت سے سیاحوں کے چشمے، کیمرے اور موبائل فون اچک لیتے ہیں اور جب تک انہیں کھانے پینے کی کوئی چیز نہ دے دی جائے تب ہی وہ اچکی ہوئی قیمتی اشیاء واپس نہیںکرتے۔

ماہرین کے مطابق بندر ایک دوسرے کو دیکھ کر یہ کام سیکھ رہے ہیں۔