پشاور ہائیکورٹ:سیکریٹری ویلج کونسل نوازشریف عہدے پر بحال

July 17, 2017

پشاور ہائی کورٹ کے2 رکنی بنچ نے اپنی برطرفی کے خلاف نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیدیا۔

ویلج کونسل بریر چترال کے برطرف سیکرٹری نواز شریف کی درخواست کی، سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد ناصر محفوظ پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ منگورہ بنچ نے کی۔

لوکل گورنمنٹ حکام سیکرٹری نواز شریف کی برطرفی کی وجوہات پر عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ۔

عدالت نے سیکرٹری ویلج کونسل نواز شریف کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیدیا ۔

درخواست گزار سیکرٹری ویلج کونسل بریر چترال نواز شریف نے عدالت میں اپنی برطرفی کے خلاف رٹ دائر کی تھی ۔