سیاسی مفاد کیلئے اداروں کو کمزور کرنیوالے خود شکنجے میں آچکے ہیں،ڈائریکٹر نیب

July 19, 2017

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی )صوبائی ڈائریکٹر نیب مرزا سلطان محمد سلیم نے کہا ہے کہ سیاسی مفاد کیلئے اداروں کو کمزور کرنے والے خود ان کے شکنجے میں آچکے ہیں ارتقاء کے مرحلہ میں اداروں نے ان کو کہاں لا کر کھڑا کر دیا اندرونی دیانت داری سے ثابت کرنا ہو گا کسی کا حق نہیں ماریں گے ۔پاکستان بننے سے قبل اینٹی کرپشن ایکٹ بنایا گیا سماجی انصاف اور نظریاتی اساس سےمعاشرہ درست سمت جا سکتا ہے کوئی بھی اختیار رکھنے والا کوئی خرابی کرے گا تو پوچھنے والے بھی آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز جلال بابا آڈیٹوریم میں کرپشن کے خلاف آگاہی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر ‘ اسسٹنٹ کمشنر رومان برہانہ ‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اسد محمود لودھی ‘ ڈی او ایجوکیشن زنانہ فائزہ شفیع ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سردار جہانگیر ‘ ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبدالوجد ‘ سمیت محکمہ تعلیم ‘ محکمہ مال کے ملازمین میں سکولز کے طلبہ وطالبات بھی موجود تھیں صوبائی ڈائریکٹر نیب مرزا سلطان محمد سلیم کا کہنا تھا جمہوریت کی روح کے مطابق لوگ مالک ہیں حکمرانی کیلئے ووٹ کی طاقت سے جس کو منتخب کریں وہ اگر اس سے ہٹ کر کام کرے تو وہ کرپشن ہے ۔طرز حکمرانی کو بہتر کرنا ہو گا سپریم کورٹ آف پاکستان میں کرپشن کے خلاف کیس اس بات کا ثبوت ہے جس کے ذمہ کچھ ہو گا وہ کبھی نہ کبھی جوابدہ ہوں گے بادشاہت کا تصور برصغیر سے ختم نہیں ہو سکا ادارے کمزور کرنے والے خود اس کے شکنجے میں آچکے ہیں ووٹ کے بدلے انصاف اور حقوق متعین کئے جاتے ہیں جس سے صحت ‘ تعلیم ‘ ٹرانسپورٹ ‘ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں کسی بھی محکمے کا بڑے سے بڑا افسر بھی کرپشن کرنے کی صورت میں جوابدہ ہے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اورنگزیب حیدر ‘ ڈی او زنانہ ‘ ڈسٹرکٹ خطیب ‘ پریس کلب کے سابق صدر سردار محمد شفیق ‘ ریڈیو پاکستان کے سینئر پروڈیوسر محمد عون عثمان ودیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن کو معاشرے کیلئے ناسور قرار دیا اور کہا کہ فرائض منصبی میں کوتاہی کرپشن کے ذمرہ میں آتی ہے اس موقع پر ایک آگاہی واک بھی جی پی او چوک تک نکالی گئی ۔شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔