کھلونا بندوق ، پستول ، غلیل اور تیر کمان کی فرخت میں اضافہ

July 19, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) بچوں کے کھلونوں میں بندوق ، پستول ، غلیل اور تیر کمان کی فرخت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا جسکی وجہ سے بچوں کے کھیل کے دوران گزشتہ 6ماہ کے دوران ایک سو سے زائد بچوں کو سول ہسپتال علاج معالجہ کیلئے داخل کروایا گیا جن میں سے 60سے زائد بچے آنکھوں اور چہرے پر شرلے اور تیرکمان وغیرہ لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے۔