کراچی میں مطلع مکمل اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

July 19, 2017

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع مکمل اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت26 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

موسمیات ذرائع کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب84فیصد ہے اور شہر میں ہوا نہیں چل رہی ہے۔