مون سون کاتیسرا سسٹم 22 جولائی کو سندھ میں داخل ہوگا

July 19, 2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے تیسرا سسٹم 22 اور 23 جولائی کو سندھ میں داخل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق خلیج بنگال میں مون سون کا ایک اور سسٹم بن رہا ہے اور امکان ہے کہ 22 اور 23 جولائی کو یہ سندھ سمیت کراچی میں بارشیں برسائے ۔

یہ بھی پڑھئے:کراچی میں مطلع مکمل اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

ذرائع موسمیات کا بتانا ہے کہ یہ ابھی دور کی پیشن گوئی ہے اس میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔