موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکراگئی،ایک شخص جاں بحق

July 20, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں جامشورو روڈ پر آغا خان اسپتال کے قریب یوٹرن پرموڑ کاٹتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 35سالہ غلام مصطفی بگھیو سکنہ لطیف آبادنمبر 9فٹ پاتھ سے سرٹکرانے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔