نالوں کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں،شکیل گیلانی

July 20, 2017

مظفرآباد(نا مہ نگار ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید شکیل گیلانی نے کہا ہے کہ شہریوں کو سہولیا ت فراہمی کیلئے مختلف پبلک مقامات پر انتظار گاہوں پر شیڈ نصب کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں امبور کے مقام پرویٹنگ شیڈ نصب کر کے مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا ہے ،وزیراعظم کی خصوصی ہدایت کے مطابق شہر بھر میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ مون سون بارشوں کے باعث بند نالیوں کی صفائی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،گنجان آباد علاقوں کے نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں،حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث سیوریج لائنوں کی بندش کے کے باعث گوناگوں کے باعث عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے میونسپل کارپوریشن ہمہ وقت کام کررہا ہے ،حالیہ موسمی حالات میں مون سون بارشوں کے سلسلے میں عملہ چوکس ،تمام شعبہ جات الرٹ ہیں ،انہو ں نے کہا کہ محدود وسائل کے اندر رہ کر میونسپل کارپوریشن ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شہر بھر میں،بارشوں کے باعث سڑکوں سے ملبے کو اٹھانے کیلیے ترجیحی بنیادوں میں میں مصروف عمل ہے ،شہری بلدیہ عملے سے تعاون کریں ،عوامی شکایات کیلئے بلدیہ میں قائم کردہ شکایات سیل میں کمپلین رجسٹرڈ کروائی جائیں۔