کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4افراد کیخلاف مقدمات

July 20, 2017

سرگودھا(نامہ نگار)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔مجاہد کالونی میں اکمل ،بابر مسیح ،بھلوال میں قاری محمد یوسف اور نذرمحمد نے مکان کرایہ پر حاصل کیا اور متعلقہ تھانوں میں اپنے کو ائف جمع نہیں کروائے جس پرانکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔