گوجرانوالہ ،ہائی ٹینشن تاریں لگانےپر شہریوں کاگیپکوکیخلاف مظاہرہ

July 20, 2017

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ)نوشہرہ روڈ پر تنگ گلی میں ہیوی ٹرانسفارمر اور ہائی ٹینشن تاریں لگانے پر اہل علاقہ نےگیپکو کیخلاف احتجاج کیا اورنوجوان کھمبےپر چڑھ گئےعلاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی گلی میں بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود گیپکو حکام بااثر فیکٹری مالکان کے کہنے پر ان کی تنگ گلی میں ہائی وولٹیج تاریں لگا رہے ہیں جو ان کیلئے جانی نقصانات کا باعث بن سکتا ہے علاقہ مکینوں نے اس موقع پر گیپکو کی طرف ٹرانسفارمر اور تاریں تبدیل کرنے کے ملنے والے نوٹسز کو پھاڑتے ہوئے ایس ڈی ای کیخلاف نعرے بازی کی تاہم گیپکو ذرائع کا کہنا ہیں کہ علاقے میں تاریں بوسیدہ ہو چکی ہیں اس وجہ سے تبدیل کی جارہی ہیں۔