سیکرٹری صحت نے سول ہسپتال میں ایک ہی بیڈپرلاش اورمریض کولٹانےکانوٹس لےلیا

July 20, 2017

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت نے سول ہسپتال میں ایک ہی بیڈ پر لاش اور زندہ مریض کو لٹانے کا نوٹس لیا ۔گزشتہ روز انکوائری افسرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وارڈ نمبر 5 میں زیر علاج مریضوں اور ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کیے اور ریکارڈ چیک کیا دوران انکوائری اس بات کا انکشاف ہوا کہ وارڈ نمبر 5 میں کل 32 بیڈ ہیں جبکہ اس وقت وارڈ میں 67 مریض زیر علاج تھے اس طرح فی بیڈ دو مریضوں سے بھی زیادہ تعداد بنتی ہے انکوائری کمیٹی نے قرار دیا کہ زیر علاج دونوں مریض سیریس تھے انہیں سینئر ڈاکٹرز نے طبی امداد دی ان کا سی ٹی سکین کروایا گیا نیورو سرجن نے بھی چیک کیا اور علاج معالجہ درست پایا گیا تاہم ایک مریض وفات پاگیا جسے بیڈ سے سٹریچر پر فوری منتقل کردیا گیا لیکن بعض چینل نے یہ فوٹیج حاصل کرلی ۔