جے یو پیکے انٹر ا پارٹی انتخابات میں صوبائی عہدیداروں کاچنائو

July 20, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جمعیت علما پاکستان کے انٹر ا پارٹی صوبائی انتخابات میں مولانا نور احمد سیال جے یو پی پنجاب کے صدر، طارق منیر بٹ سینئر نائب صدر اور ڈاکٹر جاوید اخترجنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، مولانا عباس بلوچستان کے صوبائی صدر ، مولانا عارف نوری سینئر نائب صدر اور سید ظہورالحق شاہ جنرل سیکرٹری، حاجی محمد فیاض خان خیبر پختونخواہ کے صدر، قاضی عبدالہادی ظہیرسینئر نائب صدراور مولانا معراجدالدین جنرل سیکرٹری جبکہ مفتی محمد ابراہیم قادری سندھ کے صوبائی صدر،عبدالمجید نوری سینئر نائب صدر اور شفیق احمد قادری جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔