ڈسٹرکٹ ہسپتال ‘آنکھوں کے جدید طریقہ علاج کیلئے او سی ٹی مشین کا افتتاح

July 20, 2017

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ہسپتال کے شعبہ امراض چشم میں آنکھوں کے جدید طریقہ علاج کیلئے او سی ٹی مشین کا افتتاح کردیا گیا اس سلسلہ میں گزشتہ روز سول ہسپتال کے شعبہ امراض چشم اور میڈیکل کالج کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی میو ہسپتال شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان تھے اس موقع پر میو ہسپتال شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال گوجرانوالہ میں او سی ٹی مشین اور جدید طریقہ علاج کیلئے دستیاب سہولیات شہریوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔