پوسٹر لگانے پرجھگڑا،چینی شہری زخمی

July 20, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پوسٹر لگانے سے منع کرنے پر دکاندار نے ساتھی کےہمراہ چینی شہری کوتشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ شیخوپورہ موڑ کے قریب چینی شہری نجی موبائل کمپنی کا پوسٹر لگارہا تھا دکاندار محمد جہانگیر نے اسے اپنی دکان کے باہر پوسٹر لگانے سے منع کیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا اور محمد جہانگیر نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ چینی محمد دائود کو تشدد کرکے اسےزخمی کردیا۔چینی شہری کوڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیاگیاپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔