گوجرانوالہ،نشہ میں دھت ہسپتال آنیوالاشہری گرفتار

July 20, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ روڈ کچی فتو منڈ کا رہائشی نوجوان شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہسپتال داخل ہو گیا جسے پولیس اہلکاروں نے روکنا چاہا لیکن اس نے دوڑ لگا دی جس سے پولیس اہلکار بھی اس کے پیچھے دوڑ پڑے تاہم دوسرے گیٹ پر کھڑے سیکورٹی گارڈز نے اسے پکڑ کر تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔