ہڈیوں کی بیماری کی وجہ غذائی عادات ہیں

July 20, 2017

ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمران علی شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران کیلئے اپنی فیس میں 50فیصد جبکہ عیسیٰ لیب نے اپنے تمام ٹیسٹوں میں 30فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اس کا اطلاق میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ڈاکٹر محبوب کی سفارش پر کیاجائے گا۔

اس بات کا اعلان آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ سیمینار بعنوان ”ہڈیوں کے بھر بھرا پن“ ”اوسٹیوفارسس“میں میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے کیا۔

ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا ہڈیوں کی بیماری کی وجہ عموماً ہماری غذائی عادات اور رہن سہن کا طریقہ ہے۔