مانیٹری پالیسی کا اعلان 22 جولائی کو ہوگا

July 20, 2017

نئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی میں اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان ہفتے کو کریں گے ۔

مانیٹری پالیسی بورڈ کے اجلاس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد نئے گورنر اسٹیٹ بینک رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔

بریفنگ ہفتے کو دوپہر دو بجے دی جائے گی، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان کریں گے ۔

مانیٹری پالیسی میں 14 ماہ سے شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد کی سطح پر برقرار ہے ۔