سنسنی خیز نئی ڈرامہ فلم’ اونلی دی بریو‘کا ٹریلر جاری

July 20, 2017

حقیقی واقعات کی منظر کشی کرتی ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ 'اونلی دی بریوکا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکارجوزف کوسنسکی کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے فائر فائٹر کی زندگی پر مبنی ہے جو 2013میں ایریزونا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے 19فائر فائٹرز کی ٹیم کے ساتھ مشن پر نکلتا ہے اور اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے پوری ٹیم کے ساتھ جان گنوا بیٹھتا ہے۔

یارنیل ہل فائر 1991کے بعد امریکا میں لگنے والی سب سے خطرناک آگ تسلیم کی جاتی ہے جسے بجھانے میں فائر فائٹرز کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور19فائر فائٹرز جان سے بھی گئے۔

لورینزو ڈی اورمولی اسمتھ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارجوش برولن ، مائلز ٹیلر ،جیف برجیز، جیمز ڈیل ، جینیفر کونولی اور نٹالی ہال سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رگے۔

سنسنی خیز واقعات پر مبنی یہ ڈرامہ فلم رواں سال 20اکتوبر کو کولمبیا پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔