غریبوں سے محبت کریں اور انکی کی دل آزاری سے بچیں، الیاس قادری

July 21, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) دعوت اسلامی کے تحت حیدرآباد،میرپور خاص،ٹنڈو الہ یار اور کھپرو کےشہریوں کا تین روزہ اجتماع کراچی فیضان مدینہ میں ہوا جس میں ہزاروں عاشقان رسول(ص)نے شرکت کی۔ بانی دعوت اسلامی علامہ الیاس قادری نے کہا کہ غریبوں سے محبت کریں، غریب آدمی کی دل آزاری سے بچیں،ہر صورت حسن اخلاق کا مظاہرہ کریں،متقی پرہیز گار بننے کے لئے اچھی صحبت اختیار اور ہر صورت تکبر سے بچیں۔ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےحاجی عمران عطاری نے کہا کہ قرآن پاک کا مطالعہ اپنے اوپر لازم کرلیں،قرآن کو پڑھنا،دیکھنا،پڑھانا،سننا عبادت ہے۔