ڈی سی کالونی میں تعمیرات کیلئے لگائی گئی نقشوں پر پابندی ختم

July 21, 2017

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) ڈی سی کالونی میں تعمیرات کیلئے لگائی گئی نقشوں پر پابندی ختم کردی گئی ۔سٹیشن کمانڈر گوجرانوالہ کینٹ و ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈنے ڈی سی کالونی میں بائونڈری وال اور سیوریج سسٹم نہ ہونےسے ڈی سی کالونی میں نقشوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس کی وجہ سے پلاٹس مالکان و پراپرٹی ڈیلران پریشانی سے دوچار تھے صدر ڈی سی کالونی حاجی امجد سلیم بٹ نے اپنے ممبران کے ہمراہ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیر جاوید حسین بلوچ سے مذاکرات کر کے ڈی سی کالونی میں تعمیرات کی اجازت لے لی۔