ٹیکس بار کاپوسٹ بجٹ سیمینار

July 21, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ٹیکس بار کاپوسٹ بجٹ سیمینار مقامی ہوٹل میں ہواجس میں مہمان خصوصی آرٹی اوچیف کمشنر سید عمران رضا قاسمی،کمشنر ڈاکٹر طارق محمود،سپیکر منشاء سکھیرا،ابوذر حسین و دیگر نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹیکس بار عابد حفیظ عابد نے کہا ہے کہ ٹیکس ریفنڈ فوری طور پر ادا کئے جائیںاور آڈٹ کے حوالے سے بھی ٹیکس پیئر کو سہولت فراہم کی جائے۔اس موقع پر مقررین نے نئے ایکٹ 2017ءمیں کی جانے والی ترامیم کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔تقریب سے صدر پاکستان ٹیکس ایڈوائزر میاں عبدالغفار سیکرٹری ٹیکس بار حسین صدیق، صدر بار چوہدری نصر اللہ گل اور افضال ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔