سکولوں میں درچہ چہارم کی اڑھائی سو خالی آسامیوں پربھرتی کافیصلہ

July 21, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلع بھر کے 7سو سے زائد مڈل اور ہائی سکولوں میں درجہ چہارم کی اڑھائی سو آسامیاں 5سال سے خالی پڑی ہیں جن پر اب ملازمین بھرتی کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے کئی سکولوں میں اساتذہ نے سرکاری تعلیمی اداروں میں پرائیویٹ ملازمین رکھے ہوئے ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے احکامات کے پیش نظر اب سکولوں میں میرٹ کے مطابق بھرتی کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں تاہم علم ہونے پر امیدواروں کی بڑی تعداد نے ممبران اسمبلی کے ڈیروں پرڈیرے ڈالنا شروع کر دیئے ہیں۔