سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے، عابدشیر علی

July 21, 2017

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے۔عمران خان کےلیےپاگل خانے میں کمرہ تیارکرائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میںعابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کل شام ایک پاگل کی بات سنی،کہہ رہاتھانواز شریف کی جگہ اڈیالہ جیل ہے۔

انہوںنے کہا کہ شیخ رشید اپنی جائیداد کی منی ٹریل دے دیں مستعفی ہوجاؤں گا،شیخ رشید فتح جنگ کی زمین،اسلام آباد کے گھرسمیت دیگرجائیداد کی منی ٹریل دیں۔

عابد شیر علی نے مزید نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں،2018 میں بھی منتخب ہوجائیں گے۔