چین میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 55 زخمی

July 21, 2017

چین کے شہر ہینگ ژہو میں دکان میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور55زخمی ہو گئے ۔

مقامی پولیس کے مطابق دکان میں اچانک ہونے والا دھماکا گیس کا تھا،دھماکے کے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے کی شدت کے باعث ارد گرد کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ نزدیک کھڑی بس میں موجود 20 سے زائد افراد زخمی ہو ئے۔

فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا،پولیس نے فوری علاقے کو گھیرے میں لے کر بند کردیا۔