کراچی:شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ آج گارڈن ہیڈ کوارٹرمیں ہوگی

July 22, 2017

کراچی کے علاقے کورنگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ آج صبح گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ صبح 9 بجے ادا کی جائے گی جس میں آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلی افسران شریک ہونگے۔ شہید اہلکاروں میں قمر الدین کو اندرون سندھ آبائی گائوں میں تدفین کی جائے گی۔

گزشتہ روز نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے کورنگی دارالعکوم روڈ پہ عوامی کالونی تھانے کے3 اہلکار قمر الدین،افضل اور بابر شہید ہوگئے تھے۔