کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

July 22, 2017

محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق شہر میں موسم ابر آلود رہے گا، تاہم چھائے ہوئے بادلوں کا تعلق مون سون کے نئے سسٹم سے نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔