شہباز شریف کی آنکھ کا آپریشن

July 23, 2017

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے اور آپریشن سے سفید موتیا نکال دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے گلبرگ کے نجی اسپتال میں آنکھ کا آپریشن کرایا، آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے برعکس وزیراعلیٰ نے اپنی سرکاری مصروفیات جاری رکھی ہوئی ہیں۔