ویمن ورلڈ کپ فائنل: انگلینڈ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

July 23, 2017

ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لارڈزکے میدان میں کھیلے جارہے فائنل کیلئے دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیںکی۔انگلینڈ کی ٹیم ساؤ تھ افریقہ کوہراکر جبکہ بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میںپہنچی ہے۔

بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ ویمن ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کررہی ہے، جب کہ بلیو شرٹس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں انگلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے چکی ہے ۔

واضح رہے کہ انگلینڈ 2بار ورلڈ کپ کا اعزاز جیت چکی ہے۔