فلمساز رحیم فاروق کا تعطل کے بعد فلم پرچی کی شوٹنگ کا فیصلہ

July 24, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) فلمساز رحیم فاروق نے ایک تعطل کے بعد اپنی تفریحی فلم پرچی کی کراچی میں شوٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے اور آج کل وہ اپنی فلم کی کاسٹ فائنل کرنے میں مصروف ہیں ۔

اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کے ساتھ ہی وہ یہاں کراچی میں ایک شاندار سیٹ پر فلمبندی کا آغاز کردیں گے۔ اپنے شیڈول کے تحت وہ لگ بھگ دو ماہ میں اب فلم مکمل کرلیں گے۔