رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

July 24, 2017

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذوالقعدہ 1438؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس پیر 24؍جولائی کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس) موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا ۔