ساوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ پاکستان ٹیم کی شرکت مشکوک

July 24, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تین اگست سے کولمبو میں ہونے والی ساوتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کراٹے ٹیم کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔سیکریٹری فیڈریشن عندلیب سندھو کے مطابق حکومت کی جانب سے تاحال فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

فنڈز کی عدم دستیابی میں ٹیم بھیجنا مشکل ہے ۔فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کیڈٹ اور جونئیرز کو نہیں بھجواسکتے۔ پاکستان کراٹے ٹیم 13 لڑکوں اور7 لڑکیوں پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ فنڈز ملے تو پوری ٹیم کو سری لنکا بھجوا سکیں گے ۔ لیکن ایسا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔