ترکی اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کا رابطہ،کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

July 24, 2017

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی اور جرمنی کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ مولو وچاوش، اولو اور زیگمار گارئیل کے درمیان گزشتہ روزہواہے اور اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ زیگمار گبریئل نے ایک اخباری انٹرویو میںکہا ہے کہ ترکی کے ساتھ جرمنی کےتعلقاتکتنے بھی کشیدہ کیوںنہ ہوجائیں، جرمن حکومت ملک میںبسنے والے ترک باشندوں کا ساتھ دے گی جرمن حکومت کو ترک باشندوں سے کوئی عداوت نہیںہے، تاہم جرمن شہریوں کو سزائے قید دینے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی میں انسانی حقوق کے 6ارکنان بہ شمول ایک جرمن شہری کو سزائے قید دینے پر جرمنی اور ترکی کےتعلقات شدید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ انٹرویو میںجرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ سے ترکی کے ساتھ ا چھے تعلقات کے خواہاں ہیںکیوں کہ ہمیں علم ہے کہ ان دونوںممالک کے مابین بہتر تعلقات آپ مقامی ترکوں کیلئے ضروری ہیں۔ گابرئیل نے مزید کہا کہ جرمن حکومت بغیر کسی وجہ کے انے شہریوں کی گرفتاری کے خلاف ہے، ہمیں اپنے شہریوں کو لازمی تحفظ دینا ہے۔ اس موقع پر انہوںنے جرمنی میںمقیم ترک نژاد شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیںکہ جرمنی اور ترکی کے سیاسی تعلقات چاہے جتنے بھی پیچیدہ ہوجائیں ایک بات واضح ہے کہ جرمنی کے ترک نژاد لوگوں کا تعلق ہم سے ہے۔