ریلوے انتظامیہ کا کاشن کو نظر انداز کرکے اوور پیڈ ٹرین گزارنے والے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

July 24, 2017

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ ملتان نے کاشن کو نظر انداز کرکے اوور پیڈ ٹرین گزارنے والے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں فرید ایکسپریس کے ڈرائیور کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے۔ فائرمین اور ڈرائیور سے مزید انکوائری آج ڈی ایس آفس میں ہوگی۔ واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کے ڈرائیور اور فائرمین نے باتوں میں مصروف ہو کر بہاولپور ہوم سگنل کے قریب زیر تعمیر پل سے کاشن کو نظر انداز کرتے ہوئے اوور سپیڈ ٹرین گزاری دی تھی جس سے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا تھا اور نیچے کام کرنے والے عملہ کی زندگی کوبھی خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔