قلم کاروں کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے‘انجمن گلستان ادب

July 24, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)علمی ادبی و ثقافتی تنظیم انجمن گلستان ادب پاکستان کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ قلم کاروں کے مسائل پر سرکاری سطح پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس کے باعث اُس طبقے کی حالت زبوں حالی کا شکار ہے جنہو ں نے اپنی پوری زندگی ایمانداری اور بے نیازی سے گزاری بیان میں کہا گیا کہ ادیبوں کے پیسوں میں کرپشن کرنے والوں کیخلاف ایک اور جے آئی ٹی بننا چاہئے سرکاری و معاشرتی سطح پر قلم کاروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے بیان میں کہا گیا کہ اہل علم و اہل دانش کو اپنے حقوق کیلئے یکجا ہونا پڑیگا صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے سرکاری ادبی ادارے اور تنظیمیں بنائی تو جاتی ہیں مگر ان کی کوئی نگرانی نہیں کی جاتی بیان میں کہا گیا کہ نظر انداز قلم کاروں کی سرکاری سطح پر خصوصی توجہ د ینے کی ضرورت ہے بیان میں کہا گیا کہ ملک میں عمومی طور پر دیکھا جائے تو ادیبوں کا کوئی پریسان حال نہیں یہ ہمارے ملک کےد ماغ ہیں جن کی کوئی سرپرستی کرنے کو تیار نہیں بیان میں کہا گیا کہ ادیبوں کیساتھ ہمیشہ زیادتی ہوتی رہی ہے ان کے نام پر پیسہ کھایا جاتا ہے ۔