بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس پیر کو ہو گا

July 25, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس پیر31جولائی کو 3بجے دن کونسل ہال کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگا، میئر کراچی وسیم اختر اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کمیٹیوں کی خالی نشستوں پر ارکان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔